ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی : آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی

اُڈپی : آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی

Fri, 20 Aug 2021 17:32:41    S.O. News Service

اڈپی 20/ اگست (ایس او نیوز)اڈپی تعلقہ کے پارکلا میں آج آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا  ہے جس کی زد میں آنے سے دو افراد شدید  زخمی ہوگئے، دونوں کوسنگین حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا  ہے۔

اطلاع  کے مطابق  جمعہ  صبح سے ہی علاقہ میں بجلیوں کی کڑک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو رہی تھی ۔پتہ چلا ہے کہ   صبح قریب 8:30 بجے سومناتھ ہیگڈےاپنے بیٹے کے ساتھ  کھیت میں کام کرنے کے لئے نکلا تھا کہ  اچانک بجلی کڑکی اور یہ دونوں اس کی زد میں آگئے ۔  دونوں کو اب منی پال کے ایک نجی ہاسپٹل میں داخل کیا گیا  ہے۔
 


Share: